ایران کی جنوبی علاقے میں جنگی مشقیں جاری ، زمین میں دبے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران کی جنوبی علاقے میں جنگی مشقیں جاری ، زمین میں دبے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

تہران :ایران نے زمین میں دبے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کے جنرل امیر علی حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں جنگی مشقیں جاری ہیں۔ مشقوں کے آخری حصے کو نبی آخرالزماں کے نام کی مناسبت سے پیامبر اعظم کا نام دیا گیا ہے۔

اس دوران ہرمزگان صوبے کی زمین میں دبے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ جس میں لانچنگ پیڈ اور دیگر روایتی آلات استعمال نہیں کیے گئے۔ایرانی جنرل کا دعویٰ ہے کہ تمام میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایا۔