کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ تشکیل دے دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ 3 اگست کو حکومت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

حکومت نے حالیہ صدارتی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ کلبھوشن نے سزا کیخلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا.

کلبھوشن بھارتی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کرسکتا، بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے، استدعا ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرے۔