حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جا رہا ہے

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جا رہا ہے

مکہ مکرمہ: حج کا اہم رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی جاری ہے۔ قافلے میدان عرفات پہنچنے کے بعد مسجد نمرہ میں قیام کریں گے۔ 

وقوف عرفہ کے لیے منی سے عازمین حج کے قافلے میدان عرفات پہنچیں گے۔ جہاں مسجد نمرہ میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے تمام تر اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔میدان عرفات میں عارضی فیلڈ اسپتال بھی قائم کیے گئے ہیں۔ نماز ظہر سے قبل حج کا خطبہ دیا جائے گا جبکہ مشاعر مقدسہ کی فضائی نگرانی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

عازمین مغرب ہوتے ہی مزدلفہ پہنچیں گے جہاں وہ رات بھر قیام کریں گے۔عازمین رات منیٰ میں گزارنے کے بعد فجر کی نماز ادا کرکے میدان عرفات روانہ ہوئے جہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔گزشتہ روز غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کے دوران مسجد الحرام میں بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل کر دیا گیا۔خانہ کعبہ کو غسل دینے اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا آغاز نمازِعشا کی ادائیگی کے بعد ہوا۔غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب نماز فجر تک جاری رہی۔

عرب میڈیا کے مطابق کسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا غلاف کعبہ مسجدالحرام پہنچایا گیا جہاں غلاف کعبہ کی تبدیلی میں ہرسال کی طرح ایک سو ساٹھ ماہر کارکنان نے حصہ لیا۔غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم ، 120 کلو سنہری اور 100 کلو چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے۔مناسک حج کی ادائیگی کے لیے محدود پیمانے پر ایک ہزار عازمینِ حج منی پہنچے ہیں۔ فرض نمازوں کے علاوہ نفلی عبادات بھی کی جا رہی ہیں۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے پچاس عازمین حج کو ایک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولت دی گئی ہے۔منی روانگی سے قبل احرام باندھے عازمین نے مسجد الحرام میں نوافل ادا کیے اور حرم میں سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے خانہ کعبہ کا طواف کیا۔