نیب کا زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ

نیب کا زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ
کیپشن: نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی گاڑی کی ملکیت بھی منجمد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیب نے توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لینے پر کرپشن ریفرنس کے بعد آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے آصف زرداری کی 3 گاڑیوں کی ملکیت منجمد کر دی ہے جبکہ نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی گاڑی کی ملکیت بھی منجمد کر دی۔

احتساب عدالت نے نیب سے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 5 اگست کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خان ریفرنس میں نوازشریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کررکھے ہیں جب کہ آصف زرداری کو بھی اشتہاری قرار دینے دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔