پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے مستقبل میں انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا۔

پی سی بی پوڈکاسٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ برطانیہ کو انگلینڈ میں بہت مثبت انداز میں لیا جارہا ہے، اس ٹور سے مستقبل میں پاکستان کی کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔

وسیم خان نے کہا کہ ان سے متواتر پوچھا جاتا ہے کہ آپ انگلینڈ کے لیے یہ سب کیوں کررہے ہیں، تاہم واضح کرنا چاہتا ہوں کہ انگلینڈ سے کوئی ڈیل کی نا ہی یہ اس سب کے لیے موزوں وقت تھا،انہوں نے کہا کہ اس اعتبار سے مستقبل میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے تبادلہ خیال ہوگا اور انہیں یقین ہے کہ انگلش بورڈ اس وقت بہترین فیصلہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز معاشی اعتبار سے بھی بہت ضروری ہے، کھیلوں میں یکجہتی کا بہت بڑا حمایتی ہوں۔