پاکستان کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں انٹری ،بھارتی سازش ناکام

پاکستان کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں انٹری ،بھارتی سازش ناکام

اسلام آباد :پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ نے جمعرات کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل ترمیمی بل اور انسداد دہشتگردی ترمیمی بل سنہ 2020 کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کے روز قومی اسمبلی نے اسے منظور کیا تھا۔


پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ بل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آنے کی ایک کوشش قرار دیا ہے،عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی کے قوانین میں ترمیم کے حوالے سے پاکستان کے پاس 6 اگست کی ڈیڈ لائن تھی کہ وہ اس عرصے میں ان قوانین کو مزید سخت کرے۔

پاکستان کو آئندہ کس لسٹ میں رکھا جاتا ہے، اس کا فیصلہ رواں سال اکتوبر کے دوران ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں ہوگا۔