ٹرمپ کی صدارتی الیکشن ملتوی کروانے کی تجویز ،اہم وجہ سامنے آگئی

ٹرمپ کی صدارتی الیکشن ملتوی کروانے کی تجویز ،اہم وجہ سامنے آگئی

نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔ ڈاک کے ذریعے زیادہ ووٹنگ کی وجہ سے فراڈ اور غلط نتائج آ سکتے ہیں۔


برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے مشورہ دیا کہ اس وقت تک انتخابات ملتوی رہیں جب تک لوگ ’مناسب اور محفوظ‘ طریقے ووٹ نہیں ڈال سکتے،صدر ٹرمپ کے دعوے کی سچائی ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے لیکن وہ کافی عرصے سے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے خلاف بات کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے دھاندلی ہو سکتی ہے۔

امریکی ریاستیں چاہتی ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والی صحت کے متعلق تشویش کی وجہ سے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ آسان ہوگی۔