حکومت کا نیا کارنامہ، 2015ء کے بعد مہنگی ترین ایل این جی خرید لی

 حکومت کا نیا کارنامہ، 2015ء کے بعد مہنگی ترین ایل این جی خرید لی
کیپشن: حکومت کا نیا کارنامہ، 2015ء کے بعد مہنگی ترین ایل این جی خرید لی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے 2015ء کے بعد مہنگی ترین ایل این جی خریدی ہے۔ اس کا ریٹ 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بھی زیادہ ہے۔

 ایل این جی کارگو ستمبر 2021ء میں پاکستان آئیں گے اور ایل این جی کے 4 شمپنٹ کا ریٹ پندرہ ڈالر فی یونٹ سے زیادہ ہے اور ملک بھر میں ترسیل کرتے وقت یہ 19 سے 22 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 سے 7 ستمبر 2021ء کی ایل این جی کا ریٹ 15.39 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 12 سے 13 ستمبر کی ایل این جی کا ریٹ 15.49 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

اس کے علاوہ 17 سے 18 ستمبر کی ایل این جی کا ریٹ 15.39 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ 27 سے 28 ستمبر کی ایل این جی کا ریٹ 15.19 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے۔