کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے پچانوے ٹن تیل نکال لیا گیا

Karachi, Pakistan, ninety-five tons, oil, ship, coast

کراچی : ساحل پر ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ ٹل گیا ، کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے پچانوے ٹن تیل نکال لیا گیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متعلقہ حکام نے بتایا کہ کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے سارا تیل نکال لیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق جہاز میں پچانوے ٹن تیل موجود تھا ۔ جہاز کو نکالنے کے لیے تین اسپیشل ٹگز آئندہ چند روز میں کراچی پہنچیں گے ۔ دبئی سے آنے والے ٹگز کم گہرائی کے پانی سے جہاز نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

جو ٹگز جہاز نکالنے کراچی پہنچا تھا وہ خود خراب ہو کر مرمت کے لیے کراچی پورٹ پر کھڑا ہے ۔ جہاز کے مالک نے جہاز کے معاملات دیکھنے کے لیے اپنا ایجنٹ مقرر کر دیا ہے جبکہ جہاز کو نکالنے ہوئے نقصان پہنچا تو ذمہ داری کمپنی کی ہوگی ۔