وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے شکوہ

Balochistan, Chief Minister, Jam Kamal, complains, Pakistan Cricket Board, Chairman Ehsan Mani

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے شکوہ ، کہتے ہیں پی سی بی نہ خود کچھ کر رہا ہے نہ ہمیں کرنے دے رہا ہے ۔ چیئرمین صاحب سے درخواست ہے بگٹی اسٹیڈیم کو ہمارے حوالے کر دیں ۔

بلوچستان میں معیاری کرکٹ گراؤنڈز کی کمی کے باعث وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بھی صورتحال پر نالاں ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں شکوہ کیا کہ پی سی بی کی توجہ بلوچستان کی جانب نہیں ، انہوں نے کہا کہ معیاری گراؤنڈز نہ ہونے سے بلوچستان کے کھلاڑی پیچھے رہ جاتے ہیں ۔ اگر پی سی بی چیئرمین کو بلوچستان میں دلچسپی نہیں تو صاف بتا دیں ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی جانب بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے ہر ضلع میں ایک کرکٹ گراؤنڈ بنایا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی لوگ کرکٹ کے جنون میں مبتلا ہیں لیکن یہاں معیاری گراؤنڈز کی کمی ہے ، جس کی شکایت بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی کی ہے ۔