پشاور میں پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار شہید  

A grenade attack on a police vehicle in Peshawar, an official martyred
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور: پشاور میں پولیس کی گاڑی پر دستی حملہ ہوا ہے، اس حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک راہگیر کے زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں پیش آیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہید اہلکار اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی گاڑی حیات آباد میں معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک شرپسند افراد نے اس پر دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے شہر کی ناکہ بندی کرکے شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ جائے وقوعہ کو سیل کرکے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔