سعودی عرب نے سیاحتی ویزے پر سے پابندیاں ختم کردیں

سعودی عرب نے سیاحتی ویزے پر سے پابندیاں ختم کردیں
سورس: file photo

ریاض: سعودی حکومت نے سیاحت کے لئے آنے والوں پر سے پابندیاں ختم کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے سیاحتی ویزے پر مملکت آنے کے خواہش مند افراد پر عائد سفری پابندی کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا، اب سیاح سعودی عرب آسکیں گے۔

 سعودی حکام نے وبائی صورت حال کے پیش نظر سیاحتی ویزے پر سفر روک دیا تھا، کسی غیرملکی سیاح کو مملکت آنے کی اجازت نہیں تھی لیکن اب مذکورہ ویزے پر سفر بحال کیا جارہا ہے۔

سعودی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین کی مکمل خوراک لینے والے سیاح آسکیں گے، مسافروں کو72گھنٹے کے دوران منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

مسافروں کو ویکسی نیشن ڈوز سے متعلق ڈیٹا پورٹل پر رجسٹرڈ کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

وزارت نے مزید کہا کہ مسافر عوامی مقامات پر توکلنا ایپ کے ذریعے داخل ہوسکتے ہیں، سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ جن ممالک کے سیاحوں کے لئے سعودی عرب نے اپنی پابندیاں اٹھائیں ہیں ان میں پاکستان سمیت چند دیگر ممالک شامل نہیں ہیں ۔ 

خیال رہے کہ وبائی صورت حال کے پیش نظر سعودی عرب نے پاکستانی سمیت دیگر چند ممالک پر سفری پابندی تاحال برقرار رکھی ہے۔