نیب کا زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

نیب کا زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا۔اجلاس میں 179 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پیش رفت کا جائزہ  لیاگیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق میگا کرپشن مقدمات میں سے66میگا کرپشن مقدمات احتساب عدالتوں نے قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچا یا ۔

چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا۔اجلاس میں 179 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پیش رفت کا جائزہ  لیاگیا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب،پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی،سمیت دیگر حکام نے  شرکت کی ۔ 

نیب اعلامیہ کے مطابق میگا کرپشن مقدمات میں سے66میگا کرپشن مقدمات احتساب عدالتوں نے قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچا یا ۔ زیر التوا میگا کرپشن کیسز  کی جلد سماعت کے لئے احتساب عدالتوں میں قانون کے مطابق درخواستیں دائر کی جارہی ہیں۔جسٹس جاوید اقبال  نے میگا کرپشن مقدمات میں نیب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔