بھارتی کسان نے تیار فصل کو بچانے کے لئے سنی لیونی کی تصاویر کی خدمات لے لیں

بھارتی کسان نے تیار فصل کو بچانے کے لئے سنی لیونی کی تصاویر کی خدمات لے لیں
سورس: file photo

ممبئی : بھارتی کسان نے فصل کو حاسدوں کی نظر سے بچانے کے لئے اداکارہ سنی لیونی کی تصاویر لگا دیں ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے دیہات میں کسان نے اپنی 10 ایکٹر پر پھیلی فصل کو لوگوں کی نظروں سے بچانے کے لیے سنی لیونی کی دو بڑی بڑی تصاویر کھیتوں کے سامنے نصب کی ہیں۔

جنہیں ہر گزرتا شہری باآسانی دیکھ سکتا ہے، کسان نے اس تصویر کے نیچے مراٹھی زبان میں پیغام بھی درج کرایا ہے جس پر لکھا گیا ہے کہ ” روئیں مت اور مجھ سے حسد اور جلن مت کرو”.

 کسان کا کہنا ہے کہ ان کی کئی ایکڑ پر مشتمل زمین پر آتے جاتے راہگیروں کی نظریں ہوتی تھیں، جس کی وجہ سے ہمیشہ ان کی کاشت کو نظر لگ جاتی تھی، لیکن اب وہ خوش ہیں کیونکہ ان کا یہ طریقہ کام کر گیا ہے اور لوگ بالی ووڈ اداکارہ کی تصویر کو دیکھ کر آگے نکل جاتے ہیں اور زیادہ نظریں اور توجہ ان کے کھیتوں تک نہیں جاتیں۔

خیال رہے کہ سنی لیون اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ دیگر ممالک میں بھی شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے بھارت میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مشہور ریئلٹی شو بگ باس سے کیا تھا۔