ایسے اقدامات کی مخالفت کریں گے جس سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے، فواد چودھری

ایسے اقدامات کی مخالفت کریں گے جس سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے، فواد چودھری
کیپشن: ایسے اقدامات کی مخالفت کریں گے جس سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے، فواد چودھری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چودھری نے سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کی مخالفت کریں گے جس سے عام آدمی متاثر ہو۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ ہم ہر ایسے اقدام کے خلاف ہوں گے جس سے عام آدمی کی معیشت شدید متاثر ہو۔

فواد چودھری نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور سندھ حکومت اس ضمن میں ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کریں کہ عام آدمی کا روزگا اور کاروبار کم سے کم متاثر ہو۔

fd8bf67d86b7e53dc9b3a09ef7e91ad4

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے آج لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق8 اگست تک ہوگا۔ صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاؤن کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دے اور بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے جلدی لاک ڈاؤن نہ لگا کر غلطی کی جبکہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ بہت پہلے کیا جاتا تو اتنے کیسز نہ ہوتے۔ لاک ڈاؤن کے دوران انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ انتظامیہ سڑک پر آنے والے افراد کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرے گی۔

اگلے ہفتے سے تمام حکومتی دفاتر بھی بند کئے جائیں گے۔ فیصلے کے مطابق 31اگست کے بعد ویکسین نہ کرانے والوں کو تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ انڈسٹری اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔ ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے وفاقی قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے مدد لی جائےگی۔

کراچی میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ پر این سی اوسی نے اظہار تشویش کیا ہے۔ این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کا فیصلہ کیا ہے۔