پاک فضائیہ کے 2 ایئر آفیسرز کی ایئرمارشل کے عہدوں پر ترقی

پاک فضائیہ کے 2 ایئر آفیسرز کی ایئرمارشل کے عہدوں پر ترقی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے دو ائیر آفیسرز کو ائیرمارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ۔ ترقی پانے والوں میں ائیرمارشل ذوالفقار احمد قریشی اورائیر مارشل محمد مغیث افضل شامل ہیں ۔

 

  ترجمان پاک فضائیہ کے  مطابق ائیر مارشل ذوالفقار احمد قریشی کالج آف فلائنگ ٹریننگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور اور ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل میں کمانڈنٹ کی حیثیت سے تعینات رہے۔ ائیرمارشل محمد مغیث افضل ڈائیرکٹر جنرل سیکیورٹی اور ایئرآفیسر کمانڈنگ ویسٹرن ایئر کمانڈ بھی تعینات رہے۔ 

 

پاک فضائیہ میں شاندارخدمات پر ائیرمارشل ذوالفقار احمد قریشی کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ائیر مارشل محمد مغیث افضل کو ستارہ امتیاز(ملٹری) سے نوازا جاچکا ہے۔