ٹوکیو اولمپکس سے پاکستانی سوئمر بسمہ خان بھی باہر ہوگئیں

ٹوکیو اولمپکس سے پاکستانی سوئمر بسمہ خان بھی باہر ہوگئیں
سورس: file photo

ٹوکیو: اولمپکس کھیلوں میں  بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد، ویٹ لفٹر طلحہ طالب کے بعد اب سوئمر بسمہ خان کا بھی سفر تمام ہوگیا،

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سوئمر بسمہ خان بھی ٹوکیو اولمپکس میں شکست کے بعد میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔ بسمہ پچاس میٹر فری اسٹائل سوئمنگ ایونٹ کی ہیٹ میں ہی ناکام ہوگئیں ۔

مقابلے میں آٹھ سوئمرز نے حصہ لیا جبکہ بسمہ ساتویں نمبر پر رہیں۔بسمہ خان کی ناکامی کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے پاکستانی ایتھلیٹس کے باہر ہونے کی تعداد چھ ہوگئی۔

اولمپکس مقابلوں میں اب پاکستان کے تین ایتھلیٹس باقی بچے ہیں جو آنے والے دنوں میں ایکشن میں نظرآئیں گے ، یکم اگست کو پاکستان کے دو شوٹر خلیل اختر اور غلام بشیر 25میٹر ریپڈ فائیر میں حصہ لیں گے۔

چار اگست کو پاکستان کے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم جیولن تھرو میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔