کراچی لاک ڈائون نوٹیفیکیشن میں انتہائی سخت پاپندیاں 

Karachi Lock Down,CM Sindh

کراچی لاک ڈائون کے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں انتہائی سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں جس کے بعد شہریوں کوگھر سے نکلتے وقت شناختی کارڈ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ گاڑی میں بھی صرف دو افراد ہی بیٹھ سکتے ہیں ۔

کراچی سندھ حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31  جولائی سے 8 اگست تک جزوی لاک ڈائون نافذ رہے گا،جس میں شہریوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ،بیماری کی صورت میں دو افراد گاڑی میں سوار ہوسکتے ہیں کسی کو غیر ضروری گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، کریانہ،بیکری،سبزی اورگوشت کی دکانیں6بجےتک کھلیں گی، ہوم ڈیلیوری کے لیے ڈیلیوری بوائے کو ویکسینشن کارڈ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔

 جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق نماز جنازہ سے پہلے پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع دینا ضروری ہوگا، نماز جنازہ میں بھی قریبی رشتے دار شرکت کریں گے ،باہر نکلنے والے   تمام شہریوں  کیلئے  شناختی کارڈ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ، 2سے زائد افراد گاڑیوں میں  سفر نہیں کرسکتے،سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی،دودھ کی دکانیں،گوشت،کریانہ  اوربیکری صبح6سے شام6بجے تک کھلی رہیں گی۔

سندھ ٹاسک فورس اجلاس میں ہونےوالے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،جس میں سماجی مذہبی، کھیلوں اور ہرقسم کی سرگرمیوں پر پابندی،،55سال سے زائد عمر کے ملازمین کے دفاتر آنے پرپابندی،صوبے بھرکےسرکاری اور نجی دفاتر بند ہونگے،صحت اورضروری سروسز فراہم کرنے والےاداروں کےعلاوہ دفاتر بند ہونگے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شہروں میں اورصوبوں کےدرمیان ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی،منتخب سرکاری دفاتر کیلئے مخصو ص گاڑیوں کو ہی اجازت ہو گی ،عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ، نماز جنازہ اور تدفین میں عزیزواقارب شرکت کرسکیں گے جبکہ نماز جنازہ اور تدفین کے لیے علاقہ ایس ایچ او سے اجازت لینا ہوگی ریسٹورینٹس صرف ڈلیوری کریں گےاور اسٹاف کی ویکسینیشن ہونا ضروری ہے ڈلیوری بوائے کو ویکسینیشن کارڈ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔