ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وارجاری ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 مریض انتقال کر گئے ۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 ہزار 236 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 605 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی مثبت شرح 3.15 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 176 مریضوں کی حالت تشویشناک ۔

واضح رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں ۔ اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ بھارت سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں