پاک بحریہ کا جہاز کمبوڈیا پہنچ گیا، پرتپاک ہسپتال 

پاک بحریہ کا جہاز کمبوڈیا پہنچ گیا، پرتپاک ہسپتال 
سورس: Twitter

نوم پنہ : پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس تیموراپنے پہلے دورہ پر کمبوڈیا پہنچ گیا،کمبوڈیا کی بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنگ آفیسر کی کمبوڈیا کے اعلی سول و عسکری حکام سےاہم ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے کمبوڈیا کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قبل ازیں چین سے روانگی کے بعد پی این ایس تیمور نے ہانگ کانگ کا بھی دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے جہاز کے اس دورے سے دوست ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

مصنف کے بارے میں