جو کام کرے گا پی آئی اے میں وہی رہے گا : خواجہ سعد رفیق 

جو کام کرے گا پی آئی اے میں وہی رہے گا : خواجہ سعد رفیق 
سورس: File

لاہور : وفاقی وزیرریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورکا رن وے آپریشنل ہوگیا ہے، لاہور ایئرپورٹ پر آئندہ 5سال میں پانچ ارب کی سرمایہ کاری آئے گی ۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورکا رن وے آپریشنل ہوگیا ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر آئندہ 5سال میں پانچ ارب کی سرمایہ کاری آئے گی ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کو بھی عالمی معیار کے مطابق بنایا جارہاہے۔ گزشتہ حکومت نےاپنے لوگوں کو بہت نوازا ہے، لیکن ہماری حکومت میں جو کام نہیں کرے گا اس کی اس ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب ہونیوالی بھرتیوں میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اگر ہم میرٹ پر بھرتی کریں گےتو نتیجہ دینا اس کی ذمہ داری ہوگی۔ پی آئی اے میں بہتری کی بہت گنجائش ہے،5ایئربسز کی سیٹیں تبدیل کرنے کیلئے فنڈز پی آئی اے کو مہیا کیے جا چکے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 777 بوئنگ طیارہ ایک سال سے گراؤنڈ تھا وہ کل سے فنکشنل ہوجائےگا۔ کوشش کررہے ہیں کہ امریکا اور یوکے کی فلائٹس جلد بحال ہوں۔ اپنے انٹر نیشنل روٹس کو کھلوا نے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں