پہلے وردی میں عمران خان کی حمایت کرتے ہیں،بعد میں مظاہرے کر رہے ہوتے ہیں، ہمیں پتا ہے آنٹیاں کہاں رو رہی ہیں: مولانا 

پہلے وردی میں عمران خان کی حمایت کرتے ہیں،بعد میں مظاہرے کر رہے ہوتے ہیں، ہمیں پتا ہے آنٹیاں کہاں رو رہی ہیں: مولانا 
سورس: File

پشاور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آپ درخواستیں دے کر حق نہیں لے سکیں گے ۔ حق لینے کے لیے اسے طاقت سے چھیننا ہوگا۔ اداروں میں بیٹھے طاقت وروں کو کہنا چاہتا ہوں کان کھول کر سن لیں ہم آپ کے غلام نہیں ہیں۔ عمران خان باتوں سے نہیں جائے گا اس کے گریبان پر ہاتھ ڈالنا ہوگا۔ 

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کو غیر ملکی سازش کے تحت ہم پر مسلط کیا گیا۔ ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔ کشمیر کی پوری اسمبلی ایک آدمی نے پیسے سے خریدی، یہ جمہوریت ہے ؟ ہمیں یہ بھی معلوم ہے آج کن کے گھروں میں آنٹیاں رو رہی ہے۔ پی ٹی آئی جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں۔ 

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پہلے وردی پہن کے عمران خان کی حمایت کرتے ہیں جب وردی اتارتے ہیں تو پریس کلب کے باہر احتجاج میں روتے نظر آتے ہیں۔ کیا سپریم کورٹ میں صرف تین جج رہ گئے ہیں جو عمران خان کیس سنیں ۔ ہمیں عدلیہ کے ادارے سے کوئی شکایت نہیں لیکن افراد سے شکایت ہے جو عمران کے ہر کیس کا فیصلہ کرتے ہیں اٗس کا فیصلہ دیتے ہیں پشاور میں بھی ایک جج سارے فیصلے کرتا ہے کیا ایک ہی جج فیصلہ کرے گا وہ جج سے زیادہ اُس کا کارکن بنا ہوا ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں