وزیراعظم کا بلوچستان کا دورہ ، متاثرین سیلاب میں گھل مل گئے ،مسائل دریافت کیے

وزیراعظم کا بلوچستان کا دورہ ، متاثرین سیلاب میں گھل مل گئے ،مسائل دریافت کیے
سورس: Twitter

جھل مگسی : وزیراعظم شہباز شریف نے  بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ  کیا۔  متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے ۔وزیر اعظم کا کہنا تےا  مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں کے ساتھ ہیں۔ بلوچستان کے تمام علاقوں میں اس دفعہ بہت تباہی ہوئی۔ بلوچستان میں بارشوں کا گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے  سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ سردار خالد مگسی، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ،وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع ، وزیر مملکت پاور محمد ہاشم بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

جھل مگسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں کے ساتھ ہیں۔جھل مگسی کے ایک گاؤں میں 8 سے 10 فٹ تک پانی ہے۔ لوگوں کے مال مویشی اور گھروں کا نقصان ہوا ۔ اللہ کا شکر ہے اس گاؤں میں کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا جبکہ کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں اس دفعہ بہت تباہی ہوئی۔ صوبے میں بارشوں کا گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔ اس سال بارشیں کئی سو گناہ زیادہ ہوئی ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں