اسلام آباد: سینئر صحافی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی محسن بیگ نے دعویٰ کیا ہے عمران خان کو جتنا میں جانتا ہوں کوئی نہیں جانتا۔ جو برائیاں عمران خان دوسرے سیاستدانوں میں بتایا یہ تمام برائیاں اس میں موجود ہیں۔ عمران خان متکبر ہے اور سیاسی آدمی نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے سینئر محسن بیگ نے کہا کہ عمران خان نے آخری رات وزیراعظم ہاؤس کے لان میں کابینہ کی میٹنگ بلائی اور کہا کہ میں آرمی چیف کو ہٹا رہا ہوں یہ سنتے ہی آدھی کابینہ بھاگ گئی ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ووٹوں سے نہیں آیا تھا 2018 میں اس کو پاکستان پر مسلط کیا گیا تھا۔ اب بھی یہ ووٹوں کے ذریعے نہیں آئے گا بلکہ کسی اور کے کندھے پر بیٹھ کر آئے گا۔ پاکستان کے اب سارے مسائل اس وجہ سے ہیں کہ نومبر کی پوسٹنگ نہیں ہو رہی۔ دوگروپ بنے ہوئے ہیں۔ آئی ایم ایف بھی اسی لیے رقم نہیں دے رہا ۔