جمشید دستی پر جیل ظلم نے دورآمریت کی یاد تازہ کردی ہے ، جاوید ہاشمی

جمشید دستی پر جیل ظلم نے دورآمریت کی یاد تازہ کردی ہے ، جاوید ہاشمی

ملتان:سینئرسیاستدان جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ جمشید دستی پر جیل میں ظلم نے دورآمریت کی یاد تازہ کردی ہے ،ایک معززرکن پارلیمنٹ کیساتھ اس سلوک پر سیاسی جماعتیں کیوں خاموش ہیں ؟سیاسی جماعتیں جمشیددستی کی گرفتاری اور جیل پارلیمنٹ میں آوازاٹھائیں، حکومت کو اپوزیشن کو روندنے کی بجائے مسائل پر کام کرنا چاہئے ،جمشیددستی نے کوئی جرم کیا ہے توپارلیمنٹ کے ممبران پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی جائے۔خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمشید دستی جنوبی پنجاب کے غریبوں کی آواز ہے ،ان کی گرفتاری اور جیل میں ظلم انتقامی کاروائی ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ رکن قومی اسمبلی کے ساتھ مذاق کر رہی ہے .

حکمران ایسے راستے کھول رہے ہیں جن پر کل انہیں بھی جانے کا موقع مل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جمشیددستی کی گرفتاری پر جنوبی پنجاب کی عوام میں خاصی بے چینی پائی جاتی ہے وہ غریبوں کا نمائندہ ہے اور جنوبی پنجاب کی عوام کی آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے جمشید دستی پر وحشیانہ تشد د اور بد سلوکی کئی سوالوں کو جنم دے رہی ہے ۔ میں اپیل کرتا ہوں کہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف جمشیددستی کی گرفتاری اور جیل میں ان پرظلم کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں رہا کرائیں اور جنوبی پنجاب کی عوام کو اضطراب سے نکالیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔