گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا

گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا

گھوٹکی: میر پور ماتھیلو قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا ۔تفصیلات کے  مطابق میر پور ماتھیلو قومی شاہراہ پر کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سے کراچی جانے والے آئل ٹینکر میں کروڈ آئل لوڈ تھا جو اچانک حادثے کے بعد الٹ گیا اور کروڈ آئل بہنا شروع ہو گیا ۔ واقعے کے بعد فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے جو کروڈ آئل پر پانی پھینک رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ قومی شاہراہ کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔
جائے حادثہ پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو آئل ٹینکر کے قریب آنے سے روکا جا رہا ہے ۔ آئل ٹینکر کو کرین کی مدد سے سیدھا کر کے قومی شاہراہ کو کلیئر کیا جائے گا جس کے بعد ٹریفک بحال ہو گی ۔
خیال رہے عید سے ایک روز قبل بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میںشاہراہ پر الٹنے والا آئل ٹینکر اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا تھا جب سینکڑوں لوگ پٹرول اکٹھا کرنے میں مصروف تھے جس کے بعد اب تک 172افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔