سابق پی سی بی چیئر مین کی تصویر ردی کی ٹوکری کی نظر ہو گئی

سابق پی سی بی چیئر مین کی تصویر ردی کی ٹوکری کی نظر ہو گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے سابق چیئر مین ذکا اشرف جنہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کے طور پر کافی لمبا عرصہ گزار ا مگر پھر  مختلف وجوہات کی بنا پر پی سی بی کی مضبوط ترین نسشت کو چھوڑ نا پڑا ۔

ان کے جانے کے بعد ان کرکٹ بورڈ میں ان کی باقیات کے جن میں تصاویر بھی شامل ہیں کیسا سلوک کیا جارہا ہے اس کی ایک جھلک گزشتہ روز دیکھنے کو ملی جب ذائع کو سابق چیئرمین کی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے اعزازی شیلڈ وصول کرتے ہوئے ایک نایاب اور یادگار تصویر ردی کی ٹوکری میں پڑ یملی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان اور پی سی بی کے پیٹرن انچیف آصف علی زرداری اور سابق چیئر مین پی سی بی ذکاء اشرف کی یہ یاد تصویر کبھی چیرمین پی سی بی کے دفتر کی زینت ہوا کرتی تھی آج اس تصویر کو  پی سی بی کے دفتر کا ایک کونہ بھی نصیب نہیں بلکہ ردی پھیکنے کے لیے استعمال ہونے والی ٹوکری میں ہی ملی ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ با اثر نجم سیٹھی نے سابق پی سی بی چیئرمین ذکااشرف کوآفس میں جگہ نہ دینے کی ٹھانی جس کے بعد تصویر کو ردی کے ڈھیڑ میں جگہ دی۔

یہ تصویر نہ صرف پی سی بی بلکہ ملک کی تمام حکام بالا کو چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ دولت نہیں عزت کماؤ تاکہ آنے والے عہد میں تمہاری تصویر ردی کی ٹوکری کا حصہ نہیں بلکہ دیوار کی زینت بن۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔