قطری شہریوں کے پاکستانی ملازمین بُری طرح پھنس گئے

قطری شہریوں کے پاکستانی ملازمین بُری طرح پھنس گئے

دوحہ: سعودی عرب میں قطریوں کے ہاں ملازم متعدد پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکی سعودی عرب میں پھنس گئے ، ان کے قطری مالکان اور آجروں کو سعودی عرب سے نکال دیا گیا ہے جس کے بعد ان کے ساتھ کام کرنیوالے بنگلہ دیش، بھارت ، پاکستان اور نیپال کے ڈرائیور ، محافظ اور گھریلو ملازم رہائش اور رقوم سے محروم ہو گئے ۔

ذرائع ابلاغ نے انسانی حقوق کے بارے میں قطری قومی کمیٹی کے سربراہ علی بن سمیخ المری کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کے قطری شہریوں اور کاروباری افراد کو نکالنے کے فیصلے سے متعدد غیر ملکی متاثر ہو ئے ہیں، جن میں زیادہ تر دونوں ممالک کے مابین مال مویشی لانے لے جانے والے ہیں، ان افراد کو اب قطر سفر کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے ، جس کی وجہ سے وہ سعودی عرب میں غیر قانونی ہیں اور ان کے پاس بنیادی ضروریات زندگی بھی نہیں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔