قطر کے دہشت گردی کی حمایت میں ملوّث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، متحدہ عرب امارات

قطر کے دہشت گردی کی حمایت میں ملوّث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، متحدہ عرب امارات

ماسکو : روس میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر عمر سیف غباش نے کہا ہے کہ قطر کے دہشت گردی کی حمایت کی سرگرمیوں میں ملوّث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور جن 59 افراد اور 12 اداروں کو چار عرب ممالک نے دہشت گرد قرار دیا ہے،انھیں امریکا ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے بھی دہشت گرد قرار دے رکھا ہے اور ان سب کا تعلق قطر سے ہی ہے۔

ماسکو میں امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چار ممالک کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل افراد اور اداروں کا تعلق قطر سے ہی ہے۔وہ آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں اور انھیں ابتدائی طور پرقطری حکومت کے مہمان قرار دیا گیا تھا۔

انھوں نے قطر کے الجزیرہ نیوز چینل کو بند کرنے کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی تنقید سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ مطالبہ واپس نہیں لیا جائے گا اور یہ آزادیِ اظہار کا معاملہ نہیں ہے۔ہم جانتے ہیں کہ قطری حکومت اپنے ہی ملک میں تقریر کی آزادی کی حامی نہیں ہے ۔

اماراتی سفیر نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ”ہمیں امید ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں گے ۔انھوں نے مذید کہاکہ ”قطر کے خلاف چار ممالک کے مطالبات کے لیے بین الاقوامی حمایت بھی حاصل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں