امریکہ: خاتون صحافی کے خلاف ٹرمپ کی متنازع ٹویٹ

امریکہ: خاتون صحافی کے خلاف ٹرمپ کی متنازع ٹویٹ

واشنگٹن وا ئٹ ہاوس نے ایک سینیئر خاتون صحافی کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹر پر دیے گئے متنازع بیان کا دفاع کیا ہے۔وائٹ ہاس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ پر میڈیا کے حانب سے مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں اور صدر نے ان ہی کے تعلق سے ٹویٹر پر تبصرہ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں ایم ایس این بی سی سے وابستہ صحافی میکا برینزسی کو 'پاگل میکا' کہا تھا۔

ٹرمپ نے انھیں پلاسٹک سرجری کی وجہ سے بدصورت نظر آنے والی خاتون کہا اور ٹی وی پر برینزسکی کے ساتھی میزبان جو سکار برو کو انھوں نے 'پاگل جو' کہا۔ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: 'میں نے سنا ہے کہ 'مارننگ جو شو' میں میرے بارے میں برے الفاظ کہے گئے۔

تو پھر کیسے وہ کم دماغ والی پاگل میکا اور دماغی مریض جو فلوریڈا میں اپنے 'مار اے لاگو' ریزورٹ میں مجھ سے مسلسل تین دن تک ملنے کو کہہ رہے تھے۔ پلاسٹک سرجری کی وجہ سے وہ بدصورت دکھائی دے رہی تھیں۔

میں نے انہیں منع کر دیا۔'ایم ایس این بی سی پر نشر ہونے والا صبح کا شو 'مارننگ جو' کو میکا برینزسکی اور جو ساربرو مشترکہ طور پر پیش کرتے ہیںایم ایس این بی سی پر نشر ہونے والا صبح کا شو 'مارننگ جو' کو میکا برینزسکی اور جو ساربرو مشترکہ طور پر پیش کرتے ہیں۔

اس ہفتے کے پروگرام میں میکا نے ٹرمپ کی انتظامیہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ٹرمپ پر 'ظالم' ہونے کا الزام لگایا تھا۔رپبلکن پارٹی کے سینیئر رہنما پال رائن نے صحافی سے متعلق ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا: 'میں اسے مناسب تبصرے کی طرح نہیں دیکھتا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہماری کوشش لہجے کو درست کرنا اور مہذب زبان میں بات کرنے کی ہے۔ اس طرح کے لہجے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔'لیکن وائٹ ہاس کی ترجمان سارہ ہابی نے ٹرمپ کے بیان کیا دفاع کیا ہے۔

؎ن کا الزام ہے کہ میڈیا نے صدر اور ان کی حکومت کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور صدر انھیں حملوں پر اپنی رائے ظاہر کر رہے تھے۔ریپبلکن پارٹی کے سینئررہنما پال رائن نے صحافی سے متعلق ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا: 'مجھے لگتا ہے کہ اس پروگرام میں صدر پر ذاتی طور پرحملے ہو رہے تھے اور وہ اس بارے میں سمجھ رکھتے ہیں کہ وہ جوابی حملہ کیسے کریں۔

'
سارہ نے کہا: 'مجھے لگتا ہے کہ امریکی لوگوں نے ایک ایسے شخص کو منتخب کیا ہے جو مضبوط، سمارٹ اور لڑنے والا ہے، وہ ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کوئی حیرت کی بات ہے کیونکہ وہ آگ کے خلاف آگ سے لڑتے ہیں۔'50 سالہ برینزسکی نے ٹرمپ کی ٹویٹ کے جواب میں بچوں کے کھانے کا ایک اشتہار ٹویٹ کیا جس میں لکھا تھا: 'ننھے ہاتھوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔'

وائٹ ہاس کی ترجمان سارہ ہابی نے ٹرمپ کے بیان کیا دفاع کیا ہے اس سے انھوں نے ٹرمپ پر طنز کرنے کی کوشش کی ہے۔میکا برینزسکی اور جو ساربرو نے انتخابات کے دوران بھی ٹرمپ کے ساتھ کئی پروگرام کیے تھے اور تب حالات دونوں میں خوشگوار تھے۔ لیکن صدر منتخب ہونے کے بعد دونوں نے ٹرمپ پر بہت سے الزامات عائد کیے اور انھیں جھوٹا صدر تک کہا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں جو ساربرو نے ٹرمپ کو 'اناڑی پاگل' کہا جو 'اس بچے کی طرح ہے جس نے اپنی پتلون میں پوٹی کر لی ہو' جبکہ میکا نے ٹرمپ انتظامیہ کے ارکان کو دماغی طور پر بیمار بتایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں