ایمنسٹی انٹر نیشنل انڈیا کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں کی مذمت

ایمنسٹی انٹر نیشنل انڈیا کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں کی مذمت

نیویارک:ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارت نے ملک مین مسلمانوں کے خلاف جرائم پر اظہار تشویش اور مذمت کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپریل2017ءاب تک کم از کم دس مسلمانوں کو سرعام ہلاک کردیا گیا جس سے مسلمانوں کے لیے عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے اس کے باوجودبھارتی وزیراعظم اور مختلف صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سے اس تشدد کی مذمت کا اظہار نہیں ملتا۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسلمانوں کے خلاف سرعام جرائم کرنے والوں کو چھوٹ حاصل نہیں، مسلمانوں کے خلاف منافرت کے جرائم اور بڑھتے اسلاموفوبیا کی مذمت کی جائے۔

ایمنسٹی انٹر نیشنل انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آکار پیٹل نے کہا کہ جس انداز سے تشدد کیا جارہا ہے لگتا ہے کہ ان افراد کو صوبائی حکام کی منظوری حاصل ہے اور بی جے پی کے رہنماﺅں نے تو ان واقعات کو نظر انداز کردیا بلکہ کئی مرتبہ حملوں کو درست قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم اور رہنما اپنی خاموشی توڑ کر حملوں کی مذمت کریں، اسٹیٹ پولیس ڈپارٹمنٹس حملہ ا?وروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کو یقینی بنائیں کیونکہ ان حملوں سے قانون کی حکمرانی کمزور نظر آتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں