شمالی کوریا کی مدد کا الزام،امریکہ نے چینی بینک پرپابندیاں عائدکردیں،چین کی مذمت

شمالی کوریا کی مدد کا الزام،امریکہ نے چینی بینک پرپابندیاں عائدکردیں،چین کی مذمت

واشنگٹن:امریکی محکمہ خزانہ نے ایک چینی بینک پر شمالی کوریامیں بڑی تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری میں مددفراہم کرنے سمیت کئی ناجائزسرگرمیوں کی بناءپرپابندیاں عائدکردی ہیں۔بینک آف ڈنڈونگ جوکہ شمالی کوریاکی ناجائز معاشی سرگرمیوں کیلئے ایک آلی کے طورپراستعمال ہوتاہے ،منی لانڈرنگ کے ابتدائی خدشات کے حامل ایک غیرملکی بینک ہے اوراسے امریکی معاشی نظام سے باہرکیاجائیگا۔

یہ بات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے ۔سیکرٹری خزانہ سٹیون منوچل نے کہاہے کہ اس اقدام کامقصدچینی حکومت کونشانہ بنانانہیں ہے ۔انہوںنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام چین کے خلاف نہیں ہے ،یہ ایک بینک کے خلاف ہے۔
دوسری جانب چین نے جمعہ کے روزامریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کی مدد کے الزام میں چینی بینک پرغیرمعمولی پابندیاں عائدکرنے کے اس کے فیصلے کوتنقیدکانشانہ بنایاہے ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کوبتایاکہ ہم امریکہ پرزوردیتے ہیں کہ وہ اس معاملے پرغلط فیصلے کرنابندکردے تاکہ دیگرتعاون کے معاملات پرکوئی اثرنہ پڑے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں