حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں کمی کا اعلان کر دیا  .وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم نے ایک ماہ کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 71روپے 30پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 79روپے 90پیسے فی لیٹر ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی موجودہ قیمتیں(44,44 روپے فی لیٹر) ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آئندہ ایک ماہ کیلئے لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 44روپے برقرار رہے گی ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ پورے سال میں ہم اکثر و بیشتر اور کئی ماہ بدستور تمام بوجھ برداشت کرتے رہے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں خصوصاً سردیوں میں کیش سبسڈی بھی دینی پڑی تاکہ ان کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکے کیونکہ یہ دونوں آئٹمز بہت ہی کم آمدنی والے لوگوں کے استعمال میں آتے ہیں ۔وزیراعظم سے اوگرا سمری پر بات کی گئی ۔وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہ کیا جائے اور ان کی پہلی قیمت یعنی 44 روپے فی لیٹر پر ہی برقرار رکھا جائے جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کر دی جائے۔اب ڈیزل کی قیمت 81 روپے 40 پیسے سے کم ہو کر 79 روپے 90 پیسے اور پٹرول کی قیمت 72 روپے 80 پیسے سے کم ہو کر 71 روپے 30 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے ۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 جولائی رات 12بجے سے ہو گا جو اگلے ایک ماہ تک نافذ العمل رہیں گی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں