فیس بک اور ٹوئٹر کا استعمال بچوں کیلئےمفید:تحقیقاتی رپورٹ

فیس بک اور ٹوئٹر کا استعمال بچوں کیلئےمفید:تحقیقاتی رپورٹ

فیس بک اور ٹوئٹر کا استعمال بچوںکیلئے مفید،:تحقیقاتی رپورٹ
لندن: بر طانوی تحقیقاتی ادارے کی ایک نئی اور وسیع تحقیق کے مطابق فیس بک اور ٹوئٹر کا استعما ل بچوں کے ذہنی صلاحیتوں پر اچھا تاثر ڈالتا ہے۔
مختلف شواہد س اور تجربات سے حاصل کردہ نتائج کے پیش نظر اس تحقیق میں اس بات کو مزید واضح کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیامثلاََ فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ بچوں کو اپنی ساتھی دوستوں کیساتھ سماجی رابطوں کیلئے ویب کااستعمال انکی ذہنی صلاحیتوں کو مزید اجا گر کرنے مدد دیتا ہے۔
یہ تحقیقا تی رپورٹ بر طانوی حکومت کی طرف سے ذہنی بیماریوں اورذہنی صلاحیتوں کے بحران کو کم کرنے کیلئے زیر غورپالیسیز کے پیش نظر پیش کی گئی ہے ۔
تحقیق میں سوشل میڈیا کے فوائد کیساتھ ساتھ اسکے مختلف نقصانات سے بھی مکمل طور پر آگاہ کیاگیا ہے جن میں سائبر بُلنگ،کسی کی نجی معلومات کو نشر کرنا اورنقصان دہ مواد تک رسائی جیسے سائب کرائم شامل ہیں۔اسکے علاوہ بالغ لوگوں کیلئے سوشل میڈیا کا زیادہ ا ستعمال خطر ناک اثرات ڈال سکتا ہے ۔