ن لیگی حکومت کاعوام کو مہنگائی کا تحفہ، آٹے پر سبسڈی آج سے ختم

ن لیگی حکومت کاعوام کو مہنگائی کا تحفہ، آٹے پر سبسڈی آج سے ختم

مظفرآباد:  لیگی حکومت کاعوام کومہنگائی کاتحفہ، آٹے پر سبسڈی 30 جون سے ختم ہو جائیگی جس کی وجہ سے  یکم جولائی سے فی من آٹا  100روپے مہنگا  ہو جائیگا۔

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان عوام کے لیے  آٹے کی سبسڈی کے اپنے اعلان کو اپنے اقتدار تک برقرار نہ رکھ سکے۔ کل سے سرکاری آٹا فی من 100 اضافے کیساتھ عوام کو ملے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت نے کچھ عرصہ قبل آٹے پرعوام کو 100 روپے فی من کی سبسڈی دی تھی جو  30 جون تک تھی یکم جولائی 2017 سے آزادکشمیر کے شہریوں کوسرکاری آٹے پر ملنے والی سبسڈی ختم کردی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں