جمشید دستی کو روتا دیکھ کرنوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا دی

جمشید دستی کو روتا دیکھ کرنوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا دی

سرگودھا:ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو سرگودھا کی عدالت میں پیشی کے دوران ویڈیو میں روتا دیکھ کر ایک نوجوان نے مایوسی کے عالم میں دریا میں چھلانگ لگا دی،جبکہ ریسکیو اہلکاروں آپریشن کر کے نوجوان کو زندہ بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے رہائشی فیاض نے جب سرگودھا کی عدالت میں جمشید دستی کی ویڈیو دیکھی جس میں جمشید دستی عدالت میں پیشی کے موقع رو پڑے تھے،یہ ویڈیو دیکھ کر فیاض مایوس ہو گیا ،فیاض کے والد نے بتا یا کہ ہمارا بیٹا جمشید دستی کو پسند کر تا تھا،اس کے بعد اس نے اپنے آپ کو گھر میں بھی آ گ لگانے کی کوشش کی جس پر گھر والوں نے پکڑ لیا۔

 فیاض دریائے چناب کے پل پر دھرنا دینے کے لیے چلا گیا وہاں اس نے پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ پر آپریشن شروع کیا اور ڈھائی گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد نوجوان کو بچانے میں کامیاب ہو گئے تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کی حالت تشویشاک ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں