غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن،  22گاڑیاں بند ,  مقدمات درج

غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن،  22گاڑیاں بند ,  مقدمات درج

ننکانہ صاحب:  ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والوں اور گیس سلنڈر والوں گاڑیوں کے خلاف آپریشن،  22گاڑیوں کو تھانہ میں بند کروانے کے علاوہ متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہکوٹ میں مسافر ویگن میں لگا گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجہ میں 6افراد کے جاں بحق اور 11 مسافر زخمی ہونے کے واقعہ میں بعد ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر نے ڈی ایس پی ٹریفک ننکانہ سمیت ضلع بھر کے سرکل افسران، ایس ایچ اوز ودیگر پولیس افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی اور انہیں خصوصی ٹاسک دیا گیا کہ وہ ضلع بھر میں گیس پر چلنے والی گاڑیو ں اور غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کریں.

اس سلسلہ میں ضلعی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گیس پر چلنے والی 22مسافر گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کرکے ان کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے جبکہ غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر بھی متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیاڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے ضلع بھر کے تینوں سرکل میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوزکو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقہ تھانہ جات میں مشکوک افراد پر کڑی نگرانی کریں اور ڈیوٹی کے فرائض پوری ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں۔

مصنف کے بارے میں