میرے بچوں کو تصاویر کھینچ کر پریشان نہ کیا جائے ، شاہ رخ کی درخواست

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے بچوں کیلئے بھارتی میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ان کے بچوں کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کر یں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ پریس کانفرنس میں بالی ووڈ سپر سٹار نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر میرے بچوں کے ساتھ مناسب سلوک کیا جائے اور ان کی زیادہ تصاویر نہ لی جائیں کیونکہ میڈیا کے اس عمل سے وہ پریشان ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ لفٹ کا انتظار کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں جبکہ میڈیا نمائندے مسلسل ان کی تصاویر کھینچے جارہے ہیں صحافیوں کے اس عمل سے سہانا پریشان ہوکر ادھرادھر گھومنا شروع کردیتی ہیں۔