زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کر لی

زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کر لی

گال : زمبابوے نے سری لنکا کو  ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کے سامنے اپ سیٹ شکست دے دی ۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کر نے کا فیؒصلہ کیا اور بورڈ پر 316 رنز کا مجموعہ سجایا جو کہلیستھ ملنگا اور پرادیپ کی باؤلنگ کے سامنے ناقابلِ تسخیر نظر آ رہا تھا لیکن زمبابوے کی بیٹنگ نے اس مجموعے کو باآسانی حاصل کر کے نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے ۔ اس جیت کیساتھ زمبابوے نے سری لنکن سر زمین پر رنز کے تعاقب میں ریکارڈ قائم کر دیا ۔ زمبابوے نے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن سرزمین پر سب سے زیادہ رنز بنا بھی بنا ڈالے ۔

سری لنکا کی جانب سے کشال مینڈس 86، اپل تھارنگا 79، دنشکا گناتھیلاکا 60 اور اینجلو میتھیوز نے 43 رنز بنائے۔

جواب میں  سولومون میر اور شان ولیمز نے 161 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی بنیاد رکھی۔سولومون میر 112 اور ولیمز 65 رنز بنانے کے بعد چند گیندوں کے فرق سے پویلین لوٹے تو زمبابوے کی فتح کی امیدیں ماند پڑتی نظر آنے لگیں لیکن اس کے بعد سکندر رضا اور میلکم والر نے 102 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو 14 گیندوں قبل ہی کامیابی سے ہمکنار کرا کے بڑا اپ سیٹ کردیا۔سکندر نے 67 اور والر نے 40 رنز کی اننگز کھیلیں۔

یہ اب سری لنکن سرزمین پر حاصل کیا گیا سب سے بڑا ہدف ہے اور اس سے قبل سب سے بڑے ہدف کے حصول کا اعزاز میزبان سری لنکا کے پاس تھا جس نے 2009 میں دمبولا کے مقام پر پاکستان کے خلاف 289 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

سولومون میر کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سری لنکا کی جانب سے گراتنے نے 2 ،داننجایا اور لیستھ ملنگا نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں