داعش کا عراق میں آخری نشان بھی ختم کر دیا گیا

داعش کا عراق میں آخری نشان بھی ختم کر دیا گیا

بغداد: عراق میں خود سے بنائی گئی مملکت کی آخری نشانی کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔موصل کی قدیم جامع مسجد نوری عراق میں داعش کا آخری گڑھ تھی جواب داعش کے قبضے سے آزاد کرالی گئی ہے۔
عراق کے سرکاری ٹی وی نے خبر نشر کی ہے جس میں صوبہ نینویٰ میں آپریشن کمانڈر عبدالامیر رشید یار اللہ نے اپنی ایک ویڈیو میں اعلان کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے موصل کی قدیم جامع مسجد نوری ، الحدباءمینار اور السرجخانہ کو داعش سے آزاد کرا لیا ہے ۔
عراقی وزارت دفاع کے مطابق اب موصل میں کوئی علاقہ موصل کے قبضہ میں نہیں ہے۔ جامع مسجد نوری 850سال پہلے نورالدین زنگی نے تعمیر کروائی تھی۔
واضح رہے کہ ابو بکر البغدادی نے جامع مسجد نوری سے اپنی نام نہاد خلافت شروع کی تھی لیکن اب تین سال بعد موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔