آخری دہشت گرد کے خاتمے تک حکومت اورسیکیورٹی ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک حکومت اورسیکیورٹی ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مچھ ریلوے اسٹیشن کے قریب نصب بم کو ناکارہ بنانے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اورسیکورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہارکیاہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ہمت اورجوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت سی قیمتی جانوں کو محفوظ بناکر علاقے کو ایک بڑی تباہی سے بچالیاہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمارے سیکیورٹی اہلکاراپنی جانوں پر کھیل کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنارہے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچانے میں بھی مصروف عمل ہیں عوام اورحکومت اپنے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اورکاروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

وزیراعلیٰ نے اس عزم کااظہارکیاہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک حکومت اورسیکیورٹی ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے اوردہشت گردوں کا ہرجگہ پیچھا کرکے انہیں نیست ونابودکردیاجائیگا.

انہوں نے کہاکہ بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیاجاسکتا وہ دن دورنہیں جب بلوچستان میں مکمل طورپر امن قائم ہوجائیگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بم ناکارہ بنانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

مصنف کے بارے میں