میرا جیون ساتھی وہی ہوگا جو مجھے ہینڈل کرسکے، پریانکا

ممبئی: بالی و وڈ کی مایہ ناز اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں اپنی شاندار انٹری کے بعد دوسری مووی ‘آ کِڈ لائک جیک’ کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔حال ہی میں فلم فیئر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کی اور یہ بھی بتایا کہ ان کو کیسا لڑکا چاہیئے۔

اداکارہ سے پوچھا گیا کہ اگر آپ ابھی شادی کرلیتی ہیں تو آپ کے کریئر پر اثر پڑ سکتا ہے اور کافی متاثر بھی ہوسکتا ہے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ ‘زندگی میں کبھی کوئی چیز خراب نہیں ہوتی، میں جو کچھ کر رہی ہوں اس سے بہت پیار کرتی لیکن میں اس بات کو مانتی ہوں کہ کسی اور کے لئے اس چیز کو ہینڈل کرنا اتنا آسان نہ ہوگا۔ اور اگر میں اس حوالے سے فیصلہ کر بھی لیتی ہوں تو وہ ایک ایسا شخص ہوگا جو ان تمام چیزوں کو سمجھ اور سپورٹ کرسکے۔ کیونکہ آخر میں دو لوگوں میں ہم آہنگی کے باعث ہی رشتہ برقرار رہ سکتا ہے’۔جب ان سے ان کے ڈریم مین کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا جیون ساتھی وہی ہوگا جو مجھے اچھی طرح سے ہینڈل کرسکے’۔