بلوچستان پبلک سروس کمیشن، لیکچررز کی آسامیوں کے لئے انٹرویو کے شیڈول کا اعلان

بلوچستان پبلک سروس کمیشن، لیکچررز کی آسامیوں کے لئے انٹرویو کے شیڈول کا اعلان

کوئٹہ:  بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے پریس ریلیز کے مطابق کمیشن کے تحت مختلف مضامین کے لیکچررز کی آسامیوں کے لئے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کے شیڈول کا اعلان ہو  گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق لیکچرار فزکس (خواتین) اور لیکچرار ہسٹری (خواتین) کے انٹرویو 07جولائی 2017ء بروز جمعہ، لیکچرار میتھمیٹکس (خواتین) کے انٹرویو 10اور 11جولائی بروز سوموار ومنگل، لیکچرار سوشیالوجی (خواتین) کے 11جولائی، لیکچرار کمپیوٹر سائنس (خواتین) کے 12جولائی بروز بدھ، لیکچرار اکنامکس (مردوخواتین) کے 12، 13اور 14جولائی، لیکچرار کیمسٹری (مرد) کے 17، 18اور 19جولائی، لیکچرار براہوی (مردوخواتین) کے 20اور 21جولائی، لیکچرار اردو (خواتین) کے 24جولائی، لیکچرار ارود (مرد) کے 25اور 26جولائی، لیکچرار شماریات (مرد) کے 25، 26، 27 اور 28جولائی، لیکچرار شماریات (خواتین) کے 27اور 28جولائی جبکہ لیکچرار انگلش کی آسامی کے امیدواروں کے انٹرویو 28اور 31جولائی 2017کو ہوں گے۔

کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کال لیٹر بھجوادیئے گئے ہیں۔ اگر کسی امیدوار کو یہ لیٹر نہ ملے ہوں تو وہ اپنے زون کی انٹرویو کی تاریخ سے قبل کمیشن کے شعبہ امتحانات سے رجوع کریں۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اصل دستاویزات انٹرویو سے ایک روز قبل تصدیق کے لئے ہمراہ لائیں۔

مصنف کے بارے میں