جاسوس کی مدد کرنےو الے غدار کہلاتے ہیں:خورشید شاہ

جاسوس کی مدد کرنےو الے غدار کہلاتے ہیں:خورشید شاہ

کراچی:قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امریکی جاسوس کی مدد کرنا غداری کے مترادف ہے۔
انھوں نے اپنی تقریر میں حکومت پر خوب تنقید کی اور ریمنڈ ڈیوس کی اپنی آپ بیتی پر لکھی گئی کتاب میں ہونے والے سنسنی خیزانکشافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی مدد کرنے والوں کو کٹہرے میں لانا چاہیے اور انکے کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ جاسوس کی مد دکرنے والا ملک کا غدار کہلاتا ہے ۔
انھوں نے جمشید دستی سے جیل میں ہونے والے سلوک پر وزیر اعظم نواز شریف کو آڑے ہا تھوں لیتے ہوئے کہاکہ جب ٹرمپ نے بھارت کومظلوم قرار دیا تب نواز شریف خاموشی کا دامن تھامے رکھا اورکچھ بھی نہیں بولے اور ادھر جمشید پر طاقت کادکھا کا مظاہر کر رہے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہاکہ حکمرانوں میں آج بھی ضیاالحق کی روح باقی ہے اور نواز شریف جمہوریت کیساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔انھوںنے بواز شریف کا نہیں جمہوریت کاساتھ دیا ہے انھیں نہیں پتہ تھا کہ جمہوریت کیساتھ ایسا سلوک کیاجائے گا ۔