پاکستان بلیک لسٹ میں شامل نہیں، ایف اے ٹی ایف

پاکستان بلیک لسٹ میں شامل نہیں، ایف اے ٹی ایف
کیپشن: پاکستانی نظام میں 10 خامیوں کی نشاندہی کی ہے جو ٹاسک فورس کے معیار سے مطابقت نہیں رکھتا۔۔۔۔فائل فوٹو

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان اس کی بلیک لسٹ میں نہیں ہے۔ ایک اعلامیے میں ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان کے نظام میں اسٹریٹیجک خامیاں ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی نظام میں 10 خامیوں کی نشاندہی کی ہے جو ٹاسک فورس کے معیار سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

مزید پڑھیں: سادہ اکثریت ملی، پھر بھی قومی حکومت بنائیں گے، شہباز شریف کا اعلان

یاد رہے کہ کچھ روز قبل پیرس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملکوں کی گرے لسٹ میں شامل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رواں سال فروری میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو تادیبی اقدامات کرنے کے لیے 3 ماہ (جون تک) کا وقت دیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں: دانیال عزیز کے والد ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑیں گے

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے 25 اپریل کو ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 27 صفحات پر مشتمل اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسگ اقدامات پر رپورٹ پیش کی تھی تاہم 22 مئی کو بنکاک کے غیر رسمی اجلاس میں اس رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں