افریقی علاقے ساحل کے عسکری ہیڈکوراٹرز پر حملہ

افریقی علاقے ساحل کے عسکری ہیڈکوراٹرز پر حملہ
کیپشن: مالی، نائیجر، برکینا فاسو، چاڈ اور موریطانیہ سے تعلق رکھنے والے فوجی موجود ہیں

بماکو : براعظم افریقہ کے صحارہ خطے کے علاقے ساحل میں انسداد دہشت گردی کے لیے 5 ملکی فوج کے علاقائی ہیڈکوارٹرز پر نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

مقامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق مالٹے بیچنے والے ریڑھی بان کے بھیس میں خودکش حملہ آور نے عمارت کے مرکزی گیٹ پرحملہ کیا۔ خود کش حملے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اس عسکری مرکز میں مالی، نائیجر، برکینا فاسو، چاڈ اور موریطانیہ سے تعلق رکھنے والے فوجی موجود ہیں۔ یہ حملہ افریقی یونین کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا ہے۔