پریانکا چوپڑا چوتھی بار دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار

پریانکا چوپڑا چوتھی بار دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار
کیپشن: اس سے قبل 2011، 2013 اور 2016 کی فہرست میں بھی پریانکا کا نام شامل تھا۔۔۔۔فائل فوٹو

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جریدے 'میگزم' نے چوتھی مرتبہ دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دے دیا۔ پریانکا چوپڑا نہ صرف بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں بلکہ انہوں نے ہالی وڈ میں بھی امریکن ٹی وی سیریز کوائنٹکو کے ذریعے اپنی کامیابی کا لوہا منوا لیا ہے۔

بین الاقوامی جریدے میگزم کی ہاٹ 100 فہرست میں پریانکا چوتھی بار بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں جس میں انہیں دنیا کی سب سے پرکشش خاتون قرار دیا ہے۔ اس سے قبل 2011، 2013 اور 2016 کی فہرست میں بھی پریانکا کا نام شامل تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی سنسر بورڈ نے فلم سنجو پر کینچی چلا دی

میگزم میگزین کے خصوصی شمارے کے سرورق پر بھی پریانکا منفرد انداز میں جلوے بکھیرتی نظر آ رہی ہیں۔

دوسری جانب افواہیں گرم ہیں کہ اداکارہ جلد ہی امریکی گلوکار نک جونسن سے منگنی کرنے والی ہیں جن کے ساتھ وہ اِن دنوں بھارت کے تفریحی مقام گوا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ پریانکا اور نک جونسن قریبی دوست ہیں جنہیں متعدد تقاریب میں ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں