سعودی عرب نے ویزامدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے لیے انتباہ جاری کردیا

سعودی عرب نے ویزامدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے لیے انتباہ جاری کردیا

Image by Research Snipers

مکہ مکرمہ :سعودی حکومت نے ویزامدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے لیے انتباہ جاری کر دیا ہے ۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ویزا مدت سے زائد سعودی عرب میں قیام کرنے والے سے 50 ہزار ریال کا جرمانہ وصول کیا جا سکتا ہے جبکہ چھ ماہ سعودی جیل میں گزارنا ہونگے اورذمہ دار ٹور آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے سعودی حکومت کے انتباہ کے بارے میں اسلام آباد سے پریس نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ملازمت کے حصول کے لیے ویزہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ اس صورتحال سے بچنے کی کوشش کی جائے بصورت دیگر کاروائی کرتے ہوئے ایسے زائرین سے پچاس ہزار ریال کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

اپنے ملک بیدخلی سے قبل جرمانہ کی ادائیگی کے علاوہ چھ ماہ کی قید ہو گی۔ پچاس ہزار ریال کی عدم ادائیگی پر مزید سزا کاٹنی ہو گی۔ کسی بھی عمرہ زائرین کے غائب ہونے کا متعلقہ ٹو آپریٹرز ذمہ دار ہونگے اور ان کا ٹور آپریٹرز کا لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے اور شیڈول کے مطابق عمرہ زائرین کے واپس نہ جانے پر ٹور آپریٹرز کے خلاف مزید بھی سخت الزامات کیے جائیں گے۔