عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی سڑک پر سجدے کرنے کی ویڈیو وائرل

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی سڑک پر سجدے کرنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: سکرین شاٹ

پاکپتن : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سجدہ کرنے کی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان کی پاکپتن دربارپرحاضری کی ایک اورویڈیومنظرعام پرآگئی

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آج کل عمران خان کے سجدہ کی ویڈیو کو لیکر ایک طوفان برپا ہے اور ہر کوئی اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں لگا ہوا ہے جبکہ اس تناظر میں ایک اور ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ اس ویڈیو میں مذکورہ شخص کو قدم قدم پر سڑک پر ماتھا ٹیکتے ہوئے دیکھا گیا۔ سڑک کے اوپر قدم قدم پر ماتھا ٹیکنے والا یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سابق شوہر خاور مانیکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے بابا فریدکے مزار پر حاضری کے دوران سجدہ کردیا،سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا


خاور مانیکا نے سڑک پر قدم قدم پر اپنا ماتھا ٹیکا جس کے بعد پیچھے سے ایک بڑی گاڑی نمودار ہوئی۔ ویڈیو میں خاور مانیکا کو ماتھا ٹیکتے اور ان کے پیچھے سفید رنگ کی ایک بڑی گاڑی نکلتے ہوئے دیکھی گئی جس میں خیال کیا جارہا ہے کہ خاور مانیکا کا ڈرائیور بیٹھا ہوا تھا جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کی آرا ءکے مطابق اس گاڑی میں عمران خان موجود تھے۔یاد رہے کہ خاور مانیکا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر ہیں۔بشریٰ بی بی عمران خان کی پیر سمجھی جاتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا سجدہ،خواجہ آصف بھی میدان میں کود پڑے

یہ بھی کہا جاتا تھا کہ عمران خان راتوں کو پاک پتن کو وزٹ کرتے تھے اوربابا فرید شکر گنج کے مزار پر حاضری دینے کے بعد مانیکا خاندان کے پاس رہتے تھے۔ بشریٰ مانیکا ہی وہ خاتون ہیں جو عمران خان کو کہتی تھیں کہ اگر آپ نے وزیر اعظم بننا ہے تو اس کے لیے آپ کی تیسری شادی ہونا ضروری ہے لیکن کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ بشریٰ مانیکا ہی وہ خاتون ہوں گی جن سے ان کی شادی ہو گی، بشریٰ مانیکا نے تیسری شادی کے لیے عمران خان کو یکم جنوری کا وقت دیا تھا تاکہ عمران خان کے ستارے ان کے حق میں آ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی دربار پر سجدے کی ویڈیو منظرِ عام پرآنے کے بعد ریحام خان کا بیان بھی سامنے آ گیا


حال ہی میں عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ پاکپتن شریف گئے اور وہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ حضرت بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری دی تھی۔ اس حاضری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث بھی چھیڑ رکھی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں