پانامالیکس میں شریف خاندان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اقتدارملا، تو کرپشن کاخاتمہ کردیں گے: عمران خان

پانامالیکس میں شریف خاندان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اقتدارملا، تو کرپشن کاخاتمہ کردیں گے: عمران خان
کیپشن: image by facebook

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی ہارنا نہیں سیکھا، بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں ورکرز کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیو! تبدیلی کاوقت آچکا ہے، اقتدارملا، تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے.

عمران خان نے کہا کہ ٹکٹوں کے لئےکارکنوں کے احتجاج پربہت دکھ ہوا، کئی امیدوارتھے، کسی ایک امیدوار ہی کو ٹکٹ دے سکتے تھے.

مزید پڑھیئے:سپریم کورٹ: پی آئی اے کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ 10 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم
 
 
انھوں نے کہا کہ اربوں روپے منی لانڈرنگ کےذریعے باہر بھیجا گیا، باپ بیٹی یہی کہہ رہے ہیں، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی، نوازشریف اورمریم بتادیں، جائیدادیں کیسے خریدیں؟

ان کا کہنا تھا کہ کمزوروں کوچھوٹی چوری پرجیل میں ڈال دیاجاتا ہے، اللہ نے اس الیکشن میں ملک کی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے، پانامالیکس میں شریف خاندان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اسحاق ڈاراربوں کی چوری کرکے لندن کے اسپتال کے بسترپرپڑ گیا.

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے قرضوں میں بے پناہ اضافہ ہوا، شریف اور زرداری خاندان کا پیسہ ملک سے باہر ہے، شریف اورزرداری خاندان کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں، برطانوی اخبارنے شریف خاندان کی مزیدجائیدادوں کا بھانڈ اپھوڑ دیا۔